چاغی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں موٹر سائیکل سوار نے ایک پیدل چلتے ہوئے شخص کو کچل ڈالا جو زخمی ہونے کہ بعد جانبحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق چاغی ٹو دالبندین روڈ پر گریڈ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار نے پیدل چلتے شخص صالح محمد اکازئی ولد محمد عثمان اکازئی سکنہ دشت گوران کو کچل دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھیں جسے بعد ازاں آر ایچ سی چاغی منتقل کر دیا گیا جہاں پر اسے طبعی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا تھا مگر دالبندین کے قریب انھوں نے دم توڑ دیا۔