یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںچاغی گردی جنگل میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر...

چاغی گردی جنگل میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ, دو افراد جاں بحق ایک زخمی

چاغی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چاغی افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے باپ ایک بیٹی سمیت جانبحق جبکہ اس کا ایک 14 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق چاغی گزشتہ شب افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں رات دو بجے کے قریب کلی شراف الدین میں لال محمد نامی شخص کے گھر میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی لال محمد اور اسکی ایک 6 سالہ بیٹی رخسانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکا ایک 14 سالا بیٹی فریدہ شدید زخمی ہوگئی.

زخمی ہونے والی 14 سالہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا.

زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے لوگ افغان مہاجرین ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز