Homeخبریںچاغی: یک مچ پولیس تھانہ دھماکے میں تباہ

چاغی: یک مچ پولیس تھانہ دھماکے میں تباہ

چاغی(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق چاغی کے علاقے یک مچ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دھماکے میں تباہ کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق صبح تقریباً چار بجے کے قریب مسلح افراد نے تھانے کو قبضے میں لیکر بھاری دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی تاہم کسی قسم کی کوئی جانی نقصانات نہیں ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ یک مچ بازار میں نصب متعدد سیکورٹی کیمروں کو بھی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ضلع چاغی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز