جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںچاہ بہار ریل پروجیکٹ سے بھارت کو الگ کردیا گیا

چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے بھارت کو الگ کردیا گیا

چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے بھارت کو الگ کردیا گیا

تہران (ہمگام نیوز) چار سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان طے پائے جانے والا چابہار ریلوے پروجیکٹ سے بھارت کو الگ کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر پروجیکٹ سے بھارت کو الگ کردیا، ایرانی حکومت نے اپنے طور پر پروجیکٹ مکمل کرنے کا فیصلہ لیا ہے، ایرانی حکام کے مطابق یہ پروجیکٹ 2022 تک مکمل ہوجائے گا اور ایران اس پروجیکٹ کو بھارت کے بغیر مکمل کرے گا.

واضح رہے چابہار ریل پروجیکٹ بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل طے پایا تھا، جس کے تحت افغانستان کی سرحد کے ساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی تھی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز