Homeخبریںچاہ بہار کی بندگارہ سمیت ایران اور بھارت میں بارہ معاہدے

چاہ بہار کی بندگارہ سمیت ایران اور بھارت میں بارہ معاہدے

تہران (ہمگام نیوز)بھارت کا کہنا ہے کہ وہ ایران کی اہم بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر پچاس کروڑ ڈالر تک کی سرمایا کاری کرے گا اس کے علاوہ اس کا ایران میں کئی مشترکہ منصوبوں پر سینکڑوں ملین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔اس منصوبے اور معاہدوں کا اعلان پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کے دوران کیا گیا۔ تہران میں نریندر مودی اور حسن روحانی نے چاہ بہار میں 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔یاد رہے کہ چاہ بہار کی بندرگاہ پاکستان کی گوادر کی بندگاہ سے تقریباً سو میل مغرب میں واقع ہے اور یہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کھلے سمندروں کے ذریعے تجارت کرنے کا متبادل راستہ فراہم کر سکتی ہے۔ایران اور بھارت نے جنوبی ایران میں چار بہار بندرگاہ کی ترقی سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جن میں وسطی ایشیاء کے سمندروں سے دور ممالک کے لیے تجارتی راستوں کی وسعت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔مودی کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے لیے بھارت کی جانب سے پچاس کروڑ ڈالر دستیاب ہیں اس کے علاوہ تیل اور گیس کی صنعتیں ایران اور تہران کے درمیان اقتصادی تعاون کا اہم حصہ ہیں۔

Exit mobile version