چترال(ہمگام نیوز)مانٹرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق صوبہ خیرپختونخوا کے ضلع چترال میں دریائے یار خون سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز اپر چترال میں دریائے یار خون میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد دریا میں ڈوب گئے تھے، حادثے میں جاں بحق 4افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


