پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پشاور سے چترال جانے والے فلائنگ کوچ کو کوریشن کے مقام پر حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں 4 افراد جانبحق جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق بس کوریشن کے مقام پر پہنچی تو خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری.
زرائع کے مطابق حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت ڈرائیور حمید حسین ولد بلبل شاہ سکنہ بونی شبانہ دختر غلام سکنہ چرون سید حسن علی شاہ ولد حسن شاہ سکنہ آوی کے نام سے ہوئی ہیں. جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہیں زخمیوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں