چترال(ہمگام نیوز)پرانی سبزی منڈی میں نویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کر لی۔ چترال کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں طالبعلم نے خود کشی کرلی، مرحوم نویں جماعت کا طالب علم تھا، پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم کو والد نے اسکول نہ جانے پر ڈانٹا تھا، جس پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر رات کے پہر کمرے میں جاکر خود کشی کرلی، گھروالوں کی بچے کی خود کشی کا علی الصبح علم ہوا، جب وہ اسے اسکول جانے کے لئے اٹھانے گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، اور ضابطے کی کارروائی کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔