Homeخبریںچتکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جان بحق

چتکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جان بحق

چتکان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور چتکان بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خان جان ولد شیر محمد اور علی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

یاد رہے خان جان کو اس سے پہلے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے مارچ 2017 میں جبری گُمشدگی کا شکار بنا کر دو سال تک اپنی تحویل میں رکھا جہاں اُن پر انسانیت سوز تشدد ہوتا رہا۔

مقتولوں کا تعلق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم جائین سے بتایا جاتا ہے۔

بعدازاں، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو موقعہ واردات سے سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا۔

Exit mobile version