چمالنگ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا ہے۔
عوامی زرائع کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کا شہری محمد اخلاص والد اختر محمد قوم بارکزئی بلوچستان کے چمالنگ علاقے میں کوئلہ کان میں کام کرتے ہوئے مٹی کا تو دہ گرنے سے جان بحق ہوگیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے ہاں روانہ کردیا گیا ہے۔