دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںچمن:افغان فورسز کاایف سی اہلکاروں پر حملہ، 9 افراد جاں بحق

چمن:افغان فورسز کاایف سی اہلکاروں پر حملہ، 9 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے شہر چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 شہری جاں بحق جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔

چمن کے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر اختر نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، پولیس نے تصدیق کی کہ زخمیوں میں 4 ایف سی اہلکار بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر اختر نے بتایا کہ 5 شدید زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قلعہ عبداللہ ساجد مہمند نے جاں بحق اور زخمی افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کا تعلق چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز