چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںچمن باڈر پرFCکی فائرنگ سے1خاتون اور1نوجوان زخمی

چمن باڈر پرFCکی فائرنگ سے1خاتون اور1نوجوان زخمی

چمن (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق متنازع پاک افغان باڈر ڈیورنڈ لائن کلی ماضل پکٹ پر قابض پاکستانی فورس ایف سی نے بربریت کرتے ہوئے پشتون سویلین پر برائے راست فائرنگ کی ،جس کی وجہ سے ایک خاتون گل بی بی زوجہ شادی خان قوم عشیزئی شیخان کلی ماضل پیٹ میں گولی لگنےسےشدیدزخمی اورایک نوجوان حبیب اللہ ولدصالح محمدوقوم علیزئی سنکہ حاجی لالاپمپ تین گولیاں لگنےسےزخمی دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کرکےضروری کاروائی کےبعد زخمیوں کوکوئٹہ منتقل کردیاگیا۔پشتون عوام میں پاکستانی فوج کی آج کے اس بربریت کے خلاف سخت غصہ اور اشتعال پایا جارہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز