جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںچمن: قابض پاکستانی فورسز پر حملہ

چمن: قابض پاکستانی فورسز پر حملہ

کوئٹہ (ہمگام  نیوز)  چمن میں ایف سی کے قافلے پر سڑک کنارے نصب بم کا دھما کہ،2اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو چمن کے علاقے روغانی روڈ پر تبلیخی مر کز کے قریب واقع پل سے ایف سی کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دواہلکاروں محمد کاشف اوررحمت اللہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھما کے میں سڑک کنارے آئی ای ڈی دیوائس نصب کی گئی تھی جس میں 6کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔واقعہ کے بعدایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جس میں 20افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز