یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںچمن میں بے گناہ عوام اور بچوں کو بم دھماکے میں شہید...

چمن میں بے گناہ عوام اور بچوں کو بم دھماکے میں شہید کرنا انسانیت سوزعمل ہے: اسفند یار ولی خان

پشاور (ہمگام نیوز) اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے گزشتہ روز چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی کی نئی لہر تشویشناک ہے، عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق باچاخان سنٹر پشاور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بے گناہ عوام اور بچوں کو ناحق شہید کرنا انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

چمن میں گذشتہ کچھ عرصے سے حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔اسفندیارولی خان نے نیشنل ایکشن پلان بارے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج بھی کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد نہیں ہورہا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد ہوجاتا تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا تھا۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد سے جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز