کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چمن کے قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
اس بابت پولیس نے بتايا کہ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی جماعت یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔