چھتر (ہمگام نیوز ) ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں پید ل جانے والے افراد بارودی سرنگ دھماکہ کی زد میں ایک جاں بحق دوافراد زخمی تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر پولیس تھانہ حدود میں گوٹھ سون واہ کے رہائشی عبد الرحمن بھنگر ولد طیب علی ،عبد الجبار ولد عطر خان ،نادر شاہ کہری چھتر روڈ سے کے قریب کچی سڑک پر پیدل جا رہے تھے ۔بارودی سرنگ پر چڑھ جانے کی وجہ سے عبد الرحمن موقع پر جاں بحق ہو گیا اور عبد الجبار ولد عطر اور نادر شاہ ولد کنڈی شدید زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو طبی علاج کے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں لایا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔چند دنوں سے چھتر علاقہ میں دہشت گردی کی واقعات نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔ مجبوری کی صورت میں نکلنے والے بارودی سرنگ کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں ۔