نصیرآباد(ہمگام نیوز )تحصیل چھتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دس کم سن چرواہوں سمیت 14افراد کو اغواکرکے 600بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ذرائع کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود بالینہ سے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جمعرات کے روز اسلحہ کے زور پر مال مویشی چرانے والے دس کم سن چرواہوں سمیت چودہ افراد جمیل احمد کانگیہ ،اعتبارکانگیہ،مرادبخش سپر،صدوراخان سپر،علی بخش سپر،صاحب علی سپر،رحیم بخش سپر،ندیم سپر،ہاشم سپر،رحیم بخش،سومرخان سپر،حامد علی کانگیہ،محمداکبرکانگیہ،گھوڑی خان کانگیہ کو اغواکرلیا اور ان کے 600سے زائد بھیڑاور بکریاں اور 22بیل اور گائے بھی اپنے ساتھ لے گئے اغوا کے واقعے کی اطلاع علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اغوا کی واردات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب تک کوئی فریادی نہیں آیا اور اس واقعے کی کو انفارمیشن تھانے میں درج نہیں ہوئی اور اگراطلاع ہوئی تو پھر کارائی شروع کی جائے گی۔


