شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںچھوڑ آئے ہم وہ گلیاں ' 163370 بھارتی دیش چھوڑ گئے

چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں ‘ 163370 بھارتی دیش چھوڑ گئے

نئی دہلی ( ہمگام نیوز) بھارتی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو ستر بھارتیوں نے اپنے دیش کی شہریت چھوڑ کر دور کے ملکوں میں ہمیشہ کے لیے جا بسنے کا فیصلہ کیا۔ حالیہ تن برسوں کے دوران بھارت چھوڑ کر چلے جانے والوں کی تعداد 392643 رہی ہے۔
واضح رہے بھارت کا قانون اپنے شہریوں کو دو ملکوں کی شہریت کی اجازت نہیں ، اس لیے جس بھارتی کو بھی دوسرے ملک کی شہریت لینا ہوتی ہے اسے بھارت کی شہریت چھوڑ کر جانا ہوتا ہے۔
بھارت کی امور داخلہ کی وزارت نے سکون پانے کی کوشش میں بھارت ماتا کو چھوڑ کر دور جابسنے کی وجہ کو ایک ہی وجہ میں سمو دیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر چلے گئے ہیں۔

ایک بہتر ، خوشحال ، محفوظ اور پرسکون مستقبل کی تلاش میں جانے والوں کی اکثریت امریکا کو اپنا دیش بنایا ہے اور امریکی شہریت حاصل کی ہے۔ امریکی بننے والے ان بھارتیوں کی تعداد 78284 بتائی گئی ہے۔
جس دوسرے ملک کی شہریت بھارتیوں نے اپنی آشاوں کے مطابق پسند کی ہے وہ آسٹریلیا ہے۔ اپنے آبائی دیش بھارت کی گلیاں چھوڑ کر آسٹریلیا جا بسنے والوں کی تعداد 23533 ہے۔ کینیڈا ان بھارت کو ترک کرنے والے 21579 افراد کی امیدوں کا تیسرا بڑا مرکز قرار پایا ہے۔
علاوہ ازیں 300 بھارتی شہریوں نے بھارت کی شہریت چھوڑ کر چین شہریت حاصل کی ہے۔41 پاکستانیوں نے بھی چین کی شہریت حاصل کر کے وہیں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق 2021 میں بھارتی شہریت چھوڑ کر جانے والوں کی تعدا د سابقہ دو برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر تین برسوں کے دوران 392643 بھارتی شہر دیش کی گلیاں چھوڑ کر مستقل طور پر آرام و سکون کے لیے دوسرے ملکوں کو پدھار گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز