شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںچین، ہندوستان کے مابین 22 ارب ڈالر کے معاہدے

چین، ہندوستان کے مابین 22 ارب ڈالر کے معاہدے

شنگھائی(ہمگام نیوز) چین اور ہندوستان کے مابین 22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے 26 معاہدے طے پاگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 3 روزہ دورہ چین کے دوران 22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے 26 معاہدے طے پاگئے ہیں۔ ہندوستانی سفارت خانے کے عہدیدار نامگیا سی کھمپا کے مطابق یہ دو طرفہ معاہدے قابل تجدید توانائی، بندرگاہوں، لاجسٹکس فنانس، تجارت، صنعتی پارکس اور میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں طے پائے ۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے شنگھائی میں منعقدہ انڈیا چائنا بزنس فورم میں چین کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات بھی کی اور انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے انھیں اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر نریندر مودی نے چینی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ لوگ ‘دنیا کی فیکٹری’ ہونے کے ساتھ ساتھ ‘دنیا کا بیک آفس’ (back office) بھی ہیں”۔

انھوں نے چینی سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہارڈویئرز کی پروڈکشن کے ماہر ہیں جبکہ ہندوستان کی توجہ سافٹ ویئرز اورسروسز پر ہے۔ وزیراعظم مودی نے فورم سے خطاب کے دوران بتایا کہ ہندوستان میں تجارت کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، خاص طور پر ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ہندوستان کے دوران چین اور ہندوستان کے مابین 5 سال کی مدت کے دوران 20 کھرب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے گے تھے، تاہم ان منصوبوں کی رفتار سست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز