جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںچینیوں کا پہلے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کیلئے چینی خلا باز روانہ

چینیوں کا پہلے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کیلئے چینی خلا باز روانہ

بیجنگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین نے اپنے ملک کے پہلے خلائی اسٹیشن پر کام کرنے کیلئے تین خلا بازوں کو مدار میں بھیج دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کا اب تک کا یہ طویل ترین خلائی مشن ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح جودی لانگ مارچ 2 ایف راکٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا گیاہے.
اس میں تین چینی خلا باز سوار ہیں۔ شمال مغربی گوبائی صحرا کے جیکوان خلائی مرکز سے بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 22 منٹ پر اسے لانچ کیا گیا۔ تینوں خلا باز پہلے چینی خلائی مرکز کی تعمیر کےلیے تین ماہ تک فضا میں قیام کریں گے۔

چین کا شینزو 12 خلائی پروگرام گیارہ مشینوں پر مشتمل ہے اور یہ اس کڑی کا تیسرا مشن ہے۔ اس میں سے چار مشن خلائی ماہرین کے عملے پر مشتمل ہیں جن پر چین کے پہلے خلائی مرکز مکمل کرنے کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز