چهارشنبه, اکتوبر 30, 2024
Homeخبریںچینی انجینئرنےخالد رندکومکسچر مشین کےزریعئےقتل کروایا،؛اہلخانہ کاالزام

چینی انجینئرنےخالد رندکومکسچر مشین کےزریعئےقتل کروایا،؛اہلخانہ کاالزام

(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بہت سے کارخانوں میں کام کرنے والے زیادہ تر مزدوروں سے بغیر سیفٹی ورک کے کام لیا جاتا ہے- اسی طرح حب کے پاورپروجیکٹ کمپنی میں کام کرنے والے خالد رند بلوچ کے ہلاکت کی زمہداری ان کے لواحقین نے چینی انجنیئرز پر عائد کردی ہے-
واضح رہے کہ خالد رند گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔
نوجوان خالدرمد بلوچ کے مطابق چائنیز کمپنی اب واقعے کے عینی شاہد عثمان کو زدوکوب کر رہی ہے۔تاکہ اصل حقائق پر پردہ ڈالا جائے۔ عثمان سے موبائل فون اور شناختی کارڈز ضبط کرلیئے گئےہیں خالد کی نعش سندھ شہداد پور کے قریبی گاؤں میر محمد کلہوڑو میں گھر پہنچنے پر صفِ ماتم بچھ گی ورثاء بھائی کرم اللہ خان رند، غلام مصطفٰی رند ماموں حاجی امیرالدین رند، حاجی نظام الدین رند، حاکم رند، حاجی اربیلو رند و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے مقتول خالدرند ولد زارو خان رند کو کام کرنے کے دوران چینی افسر لاؤلی نے مکسچر مشین کی صفائی کرنے کے لئے مشین کے اندر بھیجا اور بعد میں مشین چلادی جس سے ہمارے نوجوان خالد نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی مگر کمپنی کے کسی افسر یا نمائندے نے نعش کے ساتھ آنے تک گوارہ نہ کیا اور اب ہمارے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم بلوچستان کے وزیراعلی ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث چینی افسر لاؤلی کو فوری گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔یاد رہے چینی افسر کے مبینہ تشدد سے خالد رند چل بسے اور یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے گڈانی میں حب پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والی نجی چائنیز کنسٹرکشن کمپنی پی ای پی سی کے مزدور ملازم 20 سالہ خالد رند ولد زارو خان رند کو مبینہ طور پر چینی افسر لاؤلی نے جان سے مار دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز