پنجشنبه, جنوري 23, 2025
Homeخبریںچینی منصوبے ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ پر چین اور امریکہ کے مفادات...

چینی منصوبے ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ پر چین اور امریکہ کے مفادات کا ٹکراؤ ہے:وال اسٹریٹ جنرل

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک )پینٹاگون سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین اپنے دیرینہ دوست ممالک میں اضافی فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش کرے گا جیسا کہ پاکستان، جو اس سے قبل بھی غیر ملکی افواج کی میزبانی کرچکا ہے۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بھی اس امریکی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ پاکستان میں بننے والے چینی منصوبے ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ پر چین اور امریکہ کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
امریکا کو اس بات پر تشویش ہے کہ چین عالمی اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے قرضوں کے جال میں پھانسنے والی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، جس میں وہ دیگر ممالک کو ایسے منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرتا ہے جس کے اخراجات وہ خود نہیں اٹھاسکتے.نتیجے کے طور پر وہ اس کے شکنجے میں بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز