Homeخبریںچین سے یورپ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

چین سے یورپ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین نے اپنی تجارت کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بذریعہ ٹرین سروس یورپ تک رسائی حاصل کرلی ہے چین نے اپنے خود مختار علاقے منگولیا سے روسی دارالحکومت ماسکو تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کردیا ہے، یہ تجارتی مال بردار ٹرین اوردوس شہر سے ماسکو تک چلائی گئی ہیں.

اوردوس سے چین یورپ مال بردار ٹرین سروس کے آغاز کے موقع پر دو ہزار ٹن وزن سے زائد آٹو پارٹس زرعی اور سائیڈ لائن مصنوعات سے لدی مال بردار ٹرین جمعہ کی صبح اوردوس کے لاجسٹک پارک سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئی، پچاس ٹی ای یوز سامان سے لدی اس روٹ پر یہ پہلی ٹرین شمال سے ماسکو جائے گی، جو ایرن ہوت اور منگولیا کی سرحدی بندرگاہ سے گزرے گی.

میڈیا زرائع کے مطابق یہ مال بردار ٹرین پندرہ دن میں ماسکو پہنچے گی، سمندری راستے سے شپنگ کے مقابلے میں نقل و حمل کے وقت میں تقریباً پچیس دن کی بچت ہوگی

اس سے قبل چین برطانیہ کے لئے بھی اپنی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کرچکا ہے، مال بردار ٹرین بارہ ہزار کلو میٹر کا سفر اٹھارہ روز میں طے کرنے کے بعد لندن پہنچتی ہے، خصوصی مال بردار ٹرین قازقستان کے راستے روس بیلاروس پولینڈ جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ میں داخل ہوتی ہے.

Exit mobile version