چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںچین میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 39...

چین میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 39 زخمی

بیجنگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین کے شہر شیان کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 39 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متاثر ہونے والے 150 افراد کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی ایک رپورٹ میں شہر کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں تاہم ابھی دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔

زرائع کے مطابق اتوار کی صبح چھ بجے ہونے والے دھماکے سے سبزی مارکیٹ کے دکان دار اور گاہک متاثر ہوئے ہیں۔

اتوار کو شیان میں ہونے والے دھماکے سے ایک روز قبل چین کے شمال مغربی شہر گو یانگ کی ایک فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہونے سے آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

چین میں حفاظتی انتظامات، غیر معیاری مرمت اور بدعنوانی کے الزامات کے باعث ایسے واقعات میں اضافے کی شکایات عام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز