چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںچین نے مسلسل35گھنٹے پروازکرنےوالے بمبارڈرون تیار کرلی

چین نے مسلسل35گھنٹے پروازکرنےوالے بمبارڈرون تیار کرلی

بیجنگ (ہمگام نیوز ڈیسک) خبر رساں میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے اپنے دشمن پر قہر ڈھانے والے جدید ڈرون کی پہلی پرواز کی ویڈیو جاری کردی ہے، بمبار ڈرون کا نام تاحال نہیں بتایا گیا تاہم اس کے خدوخال اور صلاحیتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ونگ لونگ آئی ڈی ساکھ کا یہ نیا ڈرون 10 مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ری فیولنگ کے بغیر 35 گھنٹے تک لگا تار پرواز اس کی امتیازی خصوصیات ہیں ۔
نیا ڈرون طیارہ اپنی اونچی اڑان کی وجہ سے بھی دوسروں پر سبقت لے گیا ہے، جدید ڈرون 7 ہزار میٹر بلندی یعنی 23 ہزار فٹ کی اونچائی تک اڑان بھرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا جدید ’بمبار ڈرون‘ تیار کرلیا جو 23 ہزار فٹ کی بلندی پر دشمن پر نظر رکھنے اور اہداف کو درست نشانہ بناسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز