یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںچین ٗتیانجن جائے حادثہ سے لوگوں کے انخلا کا حکم

چین ٗتیانجن جائے حادثہ سے لوگوں کے انخلا کا حکم

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی حکام نے شمالی شہر تیانجن میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیمیکل پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جائے حادثہ کے تین کلو میٹر کے رقبے کے اندر سے لوگوں کے انخلا کا حکم جاری کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق زہریلے مادے کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر تین کلو میٹر کے دائرے میں آنے والے رہائشیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کے لیے کہا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمیکل کے خلاف لڑنے والے فوجی حادثے والے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق تیانجن کے بندرگاہ میں ہونے والے دو دھماکوں میں مرنے والے کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق اس واقعے میں 21 فائر فائیٹرز بھی ہلاک اور 721 افراد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 25 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب تیانجن کے سائٹ آپریٹرز پر حفاظتی ’قواعد کی واضح خلاف ورزی کرنے‘ کا الزام عائد کیا گیا ادھر چین کی حکومت نے ملک میں مہلک کیمیکلز اور دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کو چیک کرنے کا حکم دیا ہے۔چین کی کابینہ نے بھی حکام کو ’شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی‘ کرنے کا حکم دیا ہے۔چینی حکام نے تیانجن کے گودام میں کیلشیم کاربائیڈ ٗپوٹیشیم نائٹریٹ اور سوڈیم ناٹریٹ کی موجودگی کی تصدیق کی ۔چین کی کیمونیسٹ پارٹی کے سرکاری روزنامے ’دی پیپلز ڈیلی‘ کے مطابق دھماکے کے وقت تیانجن کے گودام میں 700 ٹن سوڈیم سائنائیڈ کا ذخیرہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز