بیجنگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں جمعہ کے روز ٹرین کے ایک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
چائنہ ریلوے لان ژو بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجکر 25 منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین نے لان ژو -سنکیانگ ریلوے کے جن چھانگ سیکشن پر کام کرنے والے مزدوروں کو کچل دیا۔ حکام کے مطابق امدادی کام جاری ہے۔