چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںچیونگم چبانے سے زہنی ڈپریشن میں کمی آتی ہے،امریکی ماہرین کی نئی...

چیونگم چبانے سے زہنی ڈپریشن میں کمی آتی ہے،امریکی ماہرین کی نئی طبی تحقیق

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے انسانی صحت کے نفسیاتی شعبے میں ڈپریشن میں کمی لانے چیونگم چبانے پر غور کرنے کیلئے نئی تحقیق کی ہے۔اور یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف پروستھوڈونٹک ریسرچ میں شائع ہوئی۔ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ جتنا زیادہ چیونگم کو چباتے ہیں اتنا ہی ان کے ذہنی تناﺅ یا ڈپریشن میں کمی آتی ہے۔

تحقیق کے دوران 19 مرد و خواتین رضاکاروں پر تجربات کرتے ہوئے ان کے ذہنی تناﺅ کا جائزہ چیونگم چبانے سے قبل اور بعد میں لعاب دہن کے ذریعے کیا گیا۔

تجربے سے معلوم ہوا کہ صرف تین منٹ تک چیونگم کو بھرپور طریقے سے چبانا ایسے ہارمونز کی شرح کم کرتا ہے جو زہنی تناﺅ،ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چیونگم کو دس منٹ تک چبانے سے ایک جز catecholamines کی تعداد بڑھتی ہے۔ واضع رہے آج کل تقریباً ہر گھر میں کوئی نہ کوئی ایک شخص تو ایسا ضرور موجود ہوگا جو ذہنی تناؤ کا شکار ہو، خصوصا نوجوانوں میں ! تاہم اب اس سے نجات حاصل کرنے کا ایک نہایت آسان طریقہ بھی سامنے آگیا ہے۔

اگر تو آپ چیونگم چبانے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت ذہنی تناﺅ یا ڈپریشن میں کمی لانے کا باعث بنتی ہے۔واضح رہے کہ یہ جز اس وقت جسم سے خارج ہوتا ہے جب کوئی فرد ذہنی تشویش یا تناﺅ کا شکار ہوتا ہے اور یہ اس میں کمی لانے کا کام کرتا ہے۔

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج دلچسپ رہے اور یہ معلوم ہوا کہ اسے چبانا تناﺅ میں کمی لاتا ہے اور یہ ایسا فوری طور پر ہوتا ہے۔

محققین اس حوالے سے مکمل یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ چیونگم چبانا تناﺅ کی سطح پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے مگر ان کے خیال میں چبانے سے جبڑے حرکت میں آنے کا عمل دماغ کے لیے خون کا بہاﺅ بڑھاتا ہے اور اس کے کچھ حصے مختلف انداز سے کام کرنے لگتے ہیں۔

اسی طرح ان کا ایک خیال یہ بھی ہے کہ چیونگم سے دل کی دھڑکن کی رفتار بھی بڑھتی ہے جس سے دماغ کو زیادہ مقدار میں آکسیجن پہنچتی ہے۔جو کہ نہایت مفید و کار آمد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز