ڈاکٹرز کی توہین قبول نہیں،ایم پی اے واشک کے رویے کی مذمت کرتے ھیں:BDF
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرزفورم کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں گزشتہ دنوں ایم پی اے واشک کی طرف سے اسمبلی میں ہمارے سینیئر ڈاکٹر کے لیے نا مناسب الفاظ استمال کرنے اور اسکی بہ حیثیت DHO تعیناتی پر آگ بگولہ ھونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوے کہا کہ بہ حیثیت مسیحا ڈاکٹر عنایت بلوچ کی اپنے علاقے کے لیے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ھیں ، مگر پتہ نہیں ایم پی اے واشک ڈاکٹر صاحب کی تعیناتی سے کیوں پریشان ھے اورکیا چاھتے ھے ؟
بی ڈی ایف ترجمان نے مزید کہا کہ ھم اپنے ڈاکٹرز کی دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ھیں اور ان کے حق کے لیے ھم کسی بھی فورم میں جا سکتے ھیں، لہذا ھماری وزیر صحت اور سیکریٹری ھیلتھ سے مطالبہ ھے کہ ضلع واشک میں شعبہ طب کی بہتری کے لیے سیاسی دباو میں نہ آھیں اور اس سلسلے میں بلوچ ڈاکٹرز فورم ان کے ساتھ ھے،