یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںڈاکٹر دین محمد بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے :...

ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

خضدار (ہمگام نیوز) 28 جون 2009 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اورناچ خضدار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغواء ہونے والے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ بے قصور ہے اُسے باحفاظت بازیاب کیا جائے ۔
ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی لواحقین نے مزید کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر دین محمد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ریاست کے ہی قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائے۔ جبکہ اس کے برعکس ہمارے پیاروں کو کئی سالوں سے اس طرح فوجی کیمپوں کے ازیت خانوں میں مسلسل حبس بے جا میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہم ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کی علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ جبری مغوی اسیران کے باحفاظت بازیابی لیے اپنا کردار ادا کرکے جبری مغویان کے پورے خاندان کو اجتماعی ازیت سے نجات دلانے میں ہماری مددکرے ۔ واضع رہے بلوچستان میں جبری اغوا شدہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہیں،جن کے لواحقین کے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز