Homeخبریںڈاکٹر دین محمد کی عدم بازیابی کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت...

ڈاکٹر دین محمد کی عدم بازیابی کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ دنوں تمپ بازار سے ریاستی فورسز نے بھرے بازار لوگوں کے سامنے اسکول ٹیچر بیت اللہ بلوچ کو ماورائے آئین و قانون اغواء و گمشدگی بعد میں اپنی کنٹرولڈ میڈیا کے زریعے انہیں نام نہاد کالعدم تنظیم کے کمانڈر ظاہرکرنے کی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکی گمشدگی کو ریاستی اداروں کی جانب تعلیم دشمن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہزاروں بلوچ سیاسی ورکران و اساتذۃ سمیت نہتے بلوچ فرزنداں ریاستی اذیت خانوں میں غیرانسانی ٹارچر سہہ رہے ہیں اور ہر آئے دن قومی شعور سے لیس قومی فرزندان کی اغواء میں تیزی لارہی ہے۔ اس سے پہلے بھی شہید صباء دشتیاری ،شہیدعلی جان،شہید استاد نذیر مری،شہید پروفیسر رازق بلوچ اور گذشتہ سال گوادر میں شہید استاد زاہد آسکانی جیسے علم دوستوں کی شہادت سے لیکر متعدد اساتذہ کی اغواء و شہادت کا مقصد ریاست پاکستان کی جانب سے دانستہ طور پر بلوچ قوم کو پسماندگی کی جانب دھکیل کر اپنی نو آبادایاتی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کو علم و شعور سے آراستہ کرنے والے روشن فکر استاد و دانشوروں نشانہ بنارہی ہے ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں منگوچر وپنجگورمیں فوجی آپریشن درجنوں نہتے بلوچ فرزنداں اغواء کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ریاستی فورسزمقامی گماشتوں کے کمک سے آپریشن کے نام بلوچ نسل کشانہ پالیسیوں میں زوربروز شدت کے ساتھ اضافہ کررہی ہے بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار و یہاں استحصالی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے نہتے بلوچ فرزندان کو اغواء و شہید کررہی ہے بانک زرینہ مری ،ڈاکر مجیدڈاکٹر دین محمد جنہیں ،غفوربلوچ،رمضان بلوچ،صادق جمالدینی اورگذشتہ سال بی ایس او آزاد کے مرکزی چیئرمین زاہد بلوچ سمیت ہزاروں بلوچ سیاسی ورکران و بھی ریاستی اداروں کے ہاتھوں اغواء ہوچکے ہیں ۔نیشنل پارٹی و دیگر پارلیمانی باجگزاروں کی ایما پر بلوچ قومی جدوجہد آزادی کو زیر کرنے کیلئے پاکستانی ریاستی ادارے ہر طبقہ فکر کو اپنی جبر کا نشانہ بنارہی ہے تاکہ یہاں قومی غلامی کے خلاف اُٹھنے والے آواز کودبایا جاسکے مگر ہزاروں بلوچ فرزندان کی اغواء و شہادت کے باوجود قومی غلامی کے خلاف شعور دن بہ دن بڑھ رہی ہے ۔ترجمان نے 28جون کو بلوچ نیشنل موؤمنٹ کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں پارٹی کے مرکزئ رہنماء ڈاکٹر دین محمد ،رمضان بلوچ سمیت ہزاروں بلوچ فرزندان کی عدم بازیابی کے شٹرڈؤن و پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قوم و ٹرانسپورٹرو تاجربرادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا 28جون کی ہڑتال کو کامیاب بنا کربلوچ دوستی کا ثبوت دیکرقابض ریاست سے نفرت کا اظہار کریں ۔
Exit mobile version