جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںڈاکٹر منان اور انکے ساتھیوں کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔...

ڈاکٹر منان اور انکے ساتھیوں کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ سیاسی رہنما ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی حکومتی اداروں کے ہاتھوں شہادت اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ کیونکہ ملکی اور بین القوامی قوانین میں ہر آدمی کواظہار رائے  کاحق ہے۔ اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بزور طاقت سب کچھ چھینا انسانیت کے خلاف ہے۔ جس معاشرے میں پرامن جدوجہد کے دروازے بند ہوں اور وہاں کسی بھی ادارے سے انصاف نہ ملے تو وہاں لو گ تشدد کی طرف راغب ہونگے۔ بلوچستان میں امن وسلامتی کے نام پر آئین وقانون وانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے اور پرامن بلوچ سیاسی کارکنوں کو دوران کا رروائی شہید کر نے جبری طور پر لاپتہ کرنے اور دوران حراست ماروائے عدالت قتل کر نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ صرف اور صرف سیاسی ہے اور اس مسئلہ کو صرف سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے ظلم وجبر سے یہ مسئلہ نہ پہلے حل ہوا اور نہ آئندہ ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز