کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منان بلوچ اور انکی ساتھیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاسی رہنماؤں کو شہید کر کے قومی تحریک کو کچلنے کا ریاستی خواب احمقانہ ہے ۔ہزاروں بلوچ کارکنوں اور رہنماؤں کی شہادت کے باوجود بلوچ قومی تحریک اپنی منزل کی جانب روادوں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہادتوں سے قومی تحاریک کا خاتمہ ممکن نہیں۔ڈاکٹر منان بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مستونگ کے دورے پر تھے جہاں ریاستی فورسز نے کلی دتوں کے مقام پر ایک گھر میں موجود بی این ایم کے رہنماء ڈاکٹر منان اور انکے ساتھیوں پر حملہ کر دیا جس سے ڈاکٹر منان ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔بی آر ایس او کے ترجمان نے شہید ڈاکٹر منان بلوچ ،اشرف بلوچ،ساجد بلوچ،بابو بلوچ اور حنیف بلوچ کو انکی عظیم قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے بلوچ گلزمین کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کر دیں۔حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ ریاستی فورسز نے 27-28تاریخ کی درمیانی شب نوشکی میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مر کزی رہنماء نظیر جمالدینی کو غواء کر لیا جو تاحال لاپتہ ہے۔ ترجمان نے انسانی حقوق کے بین القوامی اداروں سے پُر زور اپیل کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی اغواء اور شہادتوں کا فوری نوٹس لیں۔