چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںڈاکٹر مھنازمری کی ناگہانی موت بلوچستان کے عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان...

ڈاکٹر مھنازمری کی ناگہانی موت بلوچستان کے عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم نے ڈاکٹر مھناز مری کے ناگہانی موت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتقال ایک قومی سانحہ ہے ۔ ان کو قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شعبہ امراض قلب کو ڈاکٹر مھناز مری کے نام سے منسوب کیا جائے ۔
بلوچ ڈاکٹرز فورم  ڈاکٹر مھناز مری کی بے وقت اور نا گھانی رحلت کو ملک اور بلوچ قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
ڈاکٹر مھنازمری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے BDF نے کہا کہ ڈاکٹر مری جیسے انسان دوست اورقابل ڈاکٹرز اپنے شعبے کو عبادت سمجھ کر طب کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی شخصیات بہت ہی کم پیدا ہوتے ہیں ، اور ایسے حالات میں اتنے شفیق ڈاکٹر کا الوداع ھونا انتہای دردناک اور ناقابل تلافی نقصان ھے ۔
بلوچستان جو پہلے سے طبی سہولیات کے حوالے سے کسمہ پرسی کا شکار ھے اور اب اس بے ناگہانی سانحے نے اس کو اور بھی مشکل بنا دیا۔ ڈاکٹر مھناز مری کی طبی خدمات بلوچستان کے لاچار عوام کے لیے  کسی طرح بھی نعمت خدائی سے کم نہیں تھیں ۔ ہمارے تما ڈاکٹرز کو چاہیئے کہ ڈاکٹر مری کو رول ماڈل بنا کر غریب عوام کی  اسی طرح بے لوث خدمت کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز