شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںڈبلیو ایچ او نے چینی سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت...

ڈبلیو ایچ او نے چینی سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

جنیوا( ہمگام نیوز ) مانٹرینگ نیوز ڈیسک رپوٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے خلاف پہلی مرتبہ چین کی تیار کردہ ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے چینی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے تاہم اجازت سے قبل ہی چین اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس سے متاثر کروڑوں افراد کو سائنو فارم ویکسین لگائی جا چکی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سائنو فارم پہلی چینی ویکیسن ہے جس کے باقاعدہ استعمال کی اجازت دی گئی ہے اور ڈبلیو ایچ او کی اجازت چینی ویکسین کے حفاظی اور اثر پذیری ہونے کا ثبوت ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی اجازت کے بعد سائنو فارم ویکسین کو غریب ممالک کو فراہم کی جانے والی ویکسینز لسٹ میں شامل کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد ایس ای جی نے سفارش کی تھی کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد سائنوفارم ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں۔

واضع رہے ڈبلیو ایچ او نے اس سے قبل چار دیگر مغربی دواساز کمپنیوں فائزر، ایسٹرا زنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرینا کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز