چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںڈرائیور حمید اللہ کے قتل کے خلاف گولڈ سمتھ لائن پر واقعے...

ڈرائیور حمید اللہ کے قتل کے خلاف گولڈ سمتھ لائن پر واقعے شاہراہ بلاک

چاغی (ہمگام نیوز) گزشتہ دن قابض ایف سی کی جانب سے شہید ہونے والے ڈرائیور حمید اللہ کی قتل کے خلاف گولڈ سمتھ لائن پر واقعے شاہراہ بلاک کر دیا گیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی میں مشتعل افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کیخلاف مظاہرہ پتھراو سیکورٹی فورسز کے فائرنگ ایک شخص جاں بحق آٹھ مظاہرین زخمی ہوگئے اسی کی ردعمل میں آج نوکنڈی میں روڈ بلاک اور کاروباری مراکز بند. دالبندین میں بھی مغربی بائی پاس پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی سڑک کو شہریوں نے ڈرائیور حمید اللہ کے قتل اور گزشتہ شب نوکنڈی میں قابض سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص شہید جبکہ 8 زخمی ہونے پر بند کر رکھا ہے.

گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گولڈ سمتھ لائن پر واقعے:علاقہ ڈک کے مقام پر قابض سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور حمید اللہ نامی شخص شہید ہوگیا تھا حمید اللہ کا تعلق لشکراپ چاغی سے بتایا جاتا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب قابض سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شاہ جان،محمد اقبال،نور علی، صابر،ابراہیم،سمیع اللہ، عبد الحکیم شدید زخمی ہوگئے جس میں بعض شدید زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا اور بروز جمعہ گولڈ سمتھ لائن پر واقعے شاہراہ بلاک. دالبندین اور نوکنڈی کے مقام پر مکمل طور پر بند رہا.

مظاہرین نےآر سی ڈی شاہراہ این-40 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ احتجاج کرنیوالے مظاہرین نے ٹرین کو بھی روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز