سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںڈنڈار میں بی این ایم کے کارکنوں کے گھروں کو فورسز نے...

ڈنڈار میں بی این ایم کے کارکنوں کے گھروں کو فورسز نے جلاڈالا،

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بابا خیر بخش مری کی بیوہ، حیر بیار مری اور مہران مری کی والدہ کی وفات پر اُن سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب مری کی بیوہ نے ان کی زندگی میں ہر مشکل میں ساتھ دیا اور بالاچ جیسے عظیم فرزند کو جنم دیکر ان کی شہادت کو بھی بلوچ قومی تحریک کیلئے برداشت کرکے ایک عظیم ماں ہونے کا ثبوت دیا۔ ترجمان نے کہا کہ آج ڈنڈار میں بی این ایم کے کارکنوں سراج بلوچ اور آسمی بلوچ کے گھروں کوفورسز نے حملہ کرکے جلا ڈالا ڈنڈار و گرد و نواح میں پاکستان چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کی منظوری کے بعد آپریشن میں ایک شدت لائی گئی ہے، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اس راہداری و سڑک منصوبے کے راستے میں آنے والے تمام گھروں کو مسمار کرکے بلوچ کی منشا کے بغیر طاقت کے زور پر معاہدوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔یہ سلسلہ سامی، شہرک و شاپک سے شروع ہوکرڈنڈار اور ضلع آواران تک ہزاروں گھر جلا کر کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ اربوں ڈالر منصوبے کے نتیجے میں بلوچ نسل کشی کی جارہی ہے ، اس نسل کشی میں چین اور پاکستان برابر شریک ہیں۔ جبکہ مہذب دنیا اور انسانی حقوق کے ادارے پاکستان اور چین کی ان جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموشی پر اکتفا کر رہے ہیں جو ایک تشویشناک رویہ ہے۔ 8 دسمبر کی شام مشکے کوہ اسپیت میں آپریشن کرکے فورسز نے دو بلوچ فرزندوں حاصل ولد محمد اور احمد ولد عیدو کو اغوا کرکے لاپتہ کیا ہے جس کا تاحال کوئی خبر نہیں آج تلار کے مقام پر مسافر بس سے ایک بلوچ فرزند دشت کے رہائشی پرویز بلوچ کو بس کے اُتار کر اغوا کیا اور عورتوں اور بچوں سے بدسلوکی کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز