کابل (ہمگام نیوزِ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق انٹرنيشنل ڈونرز نے افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے کيے ہيں۔
اقوام متحدہ نے بتايا کہ اس کا ہدف 4.4 بلين ڈالر تھا، جو حاصل نہ کيا جاسکا۔
عالمی ادارے کے سربراہ انٹونيو گوتريس نے ايک مرتبہ پھر افغانستان کی خطرناک صورتحال سے دنیا کو خبردار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کئی افغان شہری گزارا کرنے کے ليے اپنے بچے اور اپنے جسمانی اعضاء تک بيچنے پر مجبور ہو چکے ہيں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بقول افغانستان کی پچانوے فيصد آبادی مناسب غذا سے محروم ہے جبکہ نو ملين کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔