جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے '' سی آئی اے'' کے...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ” سی آئی اے” کے سترہ جاسوسوں کی گرفتاری کے دعوے کو مسترد کردیا.

واشنگٹن( ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا،” ایران کی جانب سے ” سی آئی اے” جاسوسوں کی گرفتاری کے رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں. انہوں نے کہا مذہبی رجیم کی جانب سے مزید جھوٹ اور پروپیگنڈا ( جیسا کہ انہوں مار گرائے جانے والے ڈرون کے متعلق کیا تھا ) کیا جا رہا ہے، جو ناکامی سے دوچار ہے، ان کو پتہ نہیں اب وہ کیا کریں، ان کے معیشت دم توڑ چکی ہے، اور ہم مزید مصیبتیں کھڑی کر لیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ایران مکمل طور پر مسائل کا ڈھیر بن گیا ہے.

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئوں نے بھی ایران کے اس دعوے کو مسترد کیا. انہوں نے فاکس نیوز میں اپنے انٹرویو کے دوران کہا ” ایران جھوٹ بولنے کے حوالے سے ایک ایک طویل تاریخ رکھتی ہے.”

واضح رہے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے “سی آئی اے” کیلئے جاسوسی کرنے والے سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے. ایرانی انٹیلی جنس کے چیف کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد ایرانی شہری ہیں اور حساس مقامات پر ملازم تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز