یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںڈونلڈ ٹرمپ نے ہلری کلنٹن کو شکست دیکر پینتالیسواں امریکی صدر منتخب۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلری کلنٹن کو شکست دیکر پینتالیسواں امریکی صدر منتخب۔

واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایک تاریخی انتخابی مہم کے بعد ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپنی مخالف امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ کئی ماہ تک رائے شماری کے جائزوں میں ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل تھی تاہم الیکشن کے دن متعدد اہم سوئنگ ریاستوں میں کامیابی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ٹرمپ نے الیکشن میں فلوریڈا، اوہایو، پینسلوینیا اور شمالی کیرولائنا جیسی متذبذب ریاستوں میں کامیابی حاصل کی اور وائٹ ہاؤس میں آئندہ چار برس کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ ٹرمپ نے وسکونسن میں فتح کے نتیجے میں 270 الیکٹورل ووٹوں کا وہ ہدف پار کیا جو امریکی صدر بننے کے لیے لازمی ہے۔ فتح کے بعد نیویارک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”ابھی ابھی ہلیری کلنٹن نے فون کر کے ہمیں، ہم سب کو مبارکباد دی ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک متحد قوم بن جائیں۔’ انھوں نے کہا کہ ‘میں نے شروع ہی سے کہا تھا کہ یہ صرف ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا جو چاہتے تھے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کرے۔’ٹرمپ نے 28 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جن میں پینسلوینیا اور وسکونسن جیسی ریاستیں بھی ہیں جہاں سے بالترتیب 1988 اور 1984 سے کوئی رپبلکن امیدوار نہیں جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز