ڈھاڈر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مٹھری کے قریب پیر عزت شاہ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ، دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس جائے واقعہ کی طرف روانہ دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک ،لاش کو ایدھی ایمبولینس سے سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا.
بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے. بارودی سرنگ کا دھماکا موٹر سائیکل ٹکرانے کے باعث ہوا ہے ہلاک ہونے والا شخص گھر کے لیے پینے کا پانی لانے جارہا تھا۔


