بختیار اباد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم چوروں نے گھر میں گُھس کر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوہے ہیں.زخمی ہونے والوں کی شناخت بختاور پرویز احمد بہادر اور رئیس زین الدین سے ہوئی ہے.
زخمیوں میں سے ایک نے زرائع کو بتایا کہ نامعلوم افراد چور تھے جو لوٹ ماری کیلئے آئے تھے مزاحمت کرنے پر تمام گھر والوں پر فائرنگ کی جس سے گھر کے چار افراد بشمول خواتین زخمی ہوئے.


