Homeخبریںڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا 3 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا 3 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ حملہ منگل 22 فروری کو ڈی آئی خان میں کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے پولیس موبائل میں موجود تین اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ٹیم انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کیلئے موجود تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جب کہ بم ڈسوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس ) کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز