جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںڈیرہ اللہ یار، دو بہنیں برساتی پانی میں ڈوب کر جانبحق...

ڈیرہ اللہ یار، دو بہنیں برساتی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئیں

نصیر آباد (ہمگام نیوز) ڈیرہ اللہ یار دو بہنیں برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔ جعفر آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار کے بگن بابا کالونی عبدالباقی جروار اسکول کے سامنے گہرے پانی کے گڑھے میں دو سگی بہنیں ڈوب گئیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق نو سالہ نرگس پانی میں گر گئی تو بڑی بہن نزیراں اسے بچانے کیلئے پانی میں کھود پڑی جو پانی میں ڈوب گئے اہل علاقہ نے تین گھنٹوں بعد دونوں بچیوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں ـ
لاشیں باہر نکالنے کے وقت انتہائی رقت آمیز مناظر سامنے آئے ماں اپنے جگر کے ٹکڑوں کے بے حس لاشوں سے لپٹ کر روتی اور بین کرتی رہیں ـ
جبکہ اہل علاقہ میں شدید غم و غصے کیفیت تھی جن کا کہنا تھاکہ آٹھ روز سے مون سون کی برساتیں بند ہو چکی ہیں مگر اس کے باوجود ڈیرہ اللہ یار شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا اور زمہ داران ابھی تک شہر سے برساتی پانی نہیں نکال سکے ـ
بگن بابا کالونی شهید مراد کالونی کرم شاہ کالونی نوناری کالونی غنی گولہ کالونی بھنگر کالونی ابڑہ کالونی بھٹی محلہ سمیت پورے شہر میں پانی سیلاب کی صورت میں کھڑا ہے اگر اب بھی اسے نکالا نہیں جا سکا عوام اپنے پیاروں سے محروم ہو رہےـ
جس میں نزیراں اور نرگس جیسی شہزادیاں ہم سے بچھڑ رہی ہیں شہر کا کوئی پرسان حال نہیں غریب لوگوں کے پاس ان کے بچوں کے سوا اور کیا ہے جنہیں شام کو تھکے ہارے ماں باہ دیکھ کر سکون کا سانس لیتے ہیں ان سے ان کے بچوں کی محبت تو جدا نہ کی جاے خدا کیلے شہر سے برساتی پانی کے نکالنے کیلے اقدامات کے جائیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز