Homeخبریںڈیرہ اللہ یار و خضدار میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد...

ڈیرہ اللہ یار و خضدار میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

خضدار/ ڈیرہ اللہ یار (ہمگام نیوز) خضدار و ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ  سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ وڈھ کے نواحی علاقے دودکی میں حمل زئی اور گرگناڑی قبیلے کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈیرہ اللہ یار میں گھریلو تنازعہ پر بھانجے رسول بخش نے ماموں علی گل قلندرانی کے گھر میں گھس کر خودکار ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علی گل قلندرانی ان کی ایک بیٹی شبنم گل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا شاہ زیب اور بیٹی شاہجہان زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

آخری اطلاعات تک اس واقعے میں ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی تاہم پولیس کے مطابق وہ اس کی تفتیش کررہے ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

Exit mobile version