جعفرآباد(ہمگام نیوز)ڈیرہ اللہ یار پولیس کو نہر کے کنارے ایک 28سالانوجوان کی نعش ملی جسے شناخت کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا جعفرآباد تھانہ ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی حدود بھٹی محلہ نہر سے پولیس کو ایک نوجوان کی نعش ملی جسے شناخت کے لیئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ورثہ نے اسپتال پہنچ کر نعش کی شناخت کردی نوجوان کی شناخت نصراللہ کھوسہ کے نام پر ہوئی جوکہ دو سال قبل فوج میں ملازمت کرتا تھا اور تین ماہ سے لاپتہ تھا اسپتال عملے کے مطابق نعش پندرہ روز پرانی ہے تاہم ورثہ نے نعش کی پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا جسکی بنا پر نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے
لورالائی کے علاقے زر کاریز مہا جر کیمپ کے رہائشی کی لاش ہسپتال لائی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زر کاریز مہا جر کیمپ لورالائی سے گلہ خان کی لاش ہسپتال لائی گئی جس کے سینے پر گولی کا نشان تھا پولیس ذرائع کے مطابق ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول نے خودکشی کی ہے لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔