Homeخبریںڈیرہ اللہ یار کے قریب بھائی کا بھائی کے ہاتھوں قتل، ملزم...

ڈیرہ اللہ یار کے قریب بھائی کا بھائی کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار

ڈیرہ مراد جمالی(ھمگام نیوز ) این این آئی کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب بھائی کا بھائی کے ہاتھوں قتل ملزم فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب دلمراد پولیس تھانے کی حدود بہادرپور کے مقام پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی احمد بخش کو قتل کرکے فرار ہوگیا قتل کی فوری طورپر وجہ معلوم نہ ہوسکے مقامی پولیس نے لاش اپنی تحویل مین لیکر ہسپتال منتقل کردی جہان ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق دونوں بھائی ڈیرہ بگٹی سوئی سے اپنے ماموں کے ہاں گھمونے آئے ہوئے تھے مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز