جعفرآباد(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 12سالا بچہ جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے توبہ نوتکانی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک12سالا بچے کے جانبحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیویز نے واقع کی تصدیق کی ہے لیویز ذرائع کے مطابق ایک بارہ سالا بچہ اپنے گھر کے قریب واقع جنگل میں مویشیاں چرا رہا تھا کہ اسکا پاؤں زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پہ پڑنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے بچہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ اسکی درجنوں بکریاں بھی دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں دھماکے کی آواز سن کر علاقہ مکین جائے وقوعہ پہنچ گئے بچے کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ورثہ کو حادثے کی اطلاع کردی گئی۔