ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی رضا کار فورس کے 4 اہلکار ہلاک اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکا ڈیرہ بگٹی کے قریب سوئی کے علاقے مٹ موندرانی میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے نتیجے میں ہوا جہاں سینٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو پبلک ویلفئیر ہسپتال سوئی منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاک افراد مقامی امن فورس کے اہلکار تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکاروں سمیت قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے۔