ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز)جس علاقے کے گیس سے پورا پاکستان کے چولھے جلتے ہیں وہاں کے مکین آج بھی لکڑیاں جلانے ہر مجبور ہیں ڈیرہ بگٹی 4 گیس فیلڈ کا مالک ہونے کے باوجود علاقہ مکین اپنی ہی زمین سے نکلنے والی گیس سے محروم ہیں 4گیس فیلڈ کے مالک ڈیرہ بگٹی کے لوگ گیس جیسی قدرتی نعمت سے محروم ہیں اور اس دور جدید میں بھی لکڑیاں چن کر جلانے پر مجبور ہیں مقبوضہ بلوچستان کا علاقے ڈیرہ بگٹی گیس سے مالا مال انتہائی پسماندہ ہیں شہریوں کا کہنا ہے میلوں دور لکڑیاں کاٹ کر لاتے ہیں اس سے گھر کا چولہا جلتا ہے اور شدید سردی میں خود گرم رکھنے پر مجبور ہیں شدید سردی میں بھی علاقے کے مرد و خواتین اور بچے سردی سے بچاؤ اور گھروں کے چولھوں اور لکڑیوں کے حصول کے لیے سرکردہ دیکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب مہنگائی کی وجہ لکڑیاں خریدنا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہے ڈیرہ بگٹی کے لوگ اپنے ہی سر زمین سے نکلنے والی گیس سے محروم ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے-